ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گینگسٹرآنندپال کے اہل خانہ نے لاش کی آخری رسومات کرنے سے کیا انکار لواحقین معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ پر بضد

گینگسٹرآنندپال کے اہل خانہ نے لاش کی آخری رسومات کرنے سے کیا انکار لواحقین معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ پر بضد

Sun, 02 Jul 2017 21:20:09  SO Admin   S.O. News Service

جے پور،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے چورو ضلع کے مالیسر میں گزشتہ ہفتہ کو پولیس تصادم میں مارے گئے مطلوبہ گینگسٹرآنندپال سنگھ کے اہل خانہ نے لاش کی آخری رسومات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔لواحقین معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ پر قائم ہیں۔پولیس نے مقامی عدالت کے حکم کے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم کروا کر ناگور ضلع کے آبائی گاؤں ساوراد گاؤں میں آنندپال کی لاش کو کل ان کی بیٹی یوگتا سنگھ اور ماما کو سپرد کر دیا تھا۔ناگور پولیس سپرنٹنڈنٹ پارس انل دیشمکھ نے بتایا کہ تصادم میں مارے گئے متوفی آنندپال کے اہل خانہ کی جانب سے عدالت سے دوبارہ پوسٹ مارٹم میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی بنیاد پر کرائے جانے کی اپیل کی تھی۔بیکانیر کے آئی جی کی نگرانی میں اعلی افسر کو سونپی گئی ہے اور اگر لواحقین اس جانچ میں کوئی تبدیلی چاہتے ہیں تو انہیں عدالت سے اجازت لینی ہوگی۔
آنندپال کے لواحقین پولیس تصادم معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کروانے کی مانگ کو لے کرمقتول کی لاش لینے کو تیار نہیں ہو رہے تھے،اگرچہ مقامی عدالت میں متوفی آنندپال کی ماں کی جانب سے دائر عرضی کے بعد عدالت کی ہدایت کے مطابق پر گذشتہ 30جون کو چورو کے ضلع ہسپتال میں آنندپال کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا،کل متوفی آنندپال کے اہل خانہ نے لاش کو قبول کر لیا تھا اور ان کا مطالبہ مانے جانے تک لاش کو برف پر رکھا ہے۔
 


Share: